Lt.Gen Arshad Mahmood (R), SJ (Former VC Punjab University) visited PEF head office and meet with MD Tariq Mahmood, DMD Col Imran Yaqoob (R) and all H.O.D's.
اساتذہ کی بہترین تربیت اور طالب علموں کے تعلیمی رجحانات کو پرکھنے کے ماڈیول تیار کیے جائیں گے۔ طارق محمود
ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ارشد محمود سابقہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی سے ملاقات
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف)کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے صدر دفتر میں ملز MILLS
(Multiple Intelligences, Learning,Leadership, Success & Skills کے ایم ڈی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ارشد محمودسابقہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی سربراہی میں چار رکنی وفد سے ملاقات کی. اس وفد کی ملاقات کا مقصد پیف کے مفت تعلیم کے منصوبوں کے
بارے آگاہی حاصل کرنا تھا۔
ایم ڈی پیف طارق محمود نے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیف کے پارٹنر سکولوں میں اساتذہ ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اساتذہ کی تربیت کی ذمہ داری پیف کا کنٹی نیوئس پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام (سی پی ڈی پی) بطریق احسن سرانجام دے رہا ہے۔ اساتذہ کی جدید موضوعات پر تربیت کی جاتی ہے تاکہ پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کو نئے تعلیمی تصورات سکھانے میں مدد ملے۔ ایم ڈی پیف نے مزید کہاکہ پیف کے تعلیمی منصوبوں سے پنجاب بھر کے پسماندہ طبقات مفت اور معیار ی تعلیم کی سہولت سے بھرپور مستفید ہور ہے ہیں۔
اس وفد میں لیفٹیننٹ جنرل (ر)ارشد محمودکے ساتھ عمیر ارشد،عبداللہ ریاض ،آمنہ بتول اور رضوان موجود تھے۔ ایم ڈی ملز نے سی پی ڈی پی میں دلچسپی کا اظہار کیا اور اس ضمن میں تربیت اساتذہ کےلیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ۔اس دوران پیف کی جانب سے اے ڈی یوڈائریکٹر کرنل ہمایوں ستار،ڈائریکٹر ای وی ایس ثمینہ, ڈائریکٹر ایف اے ایس شاہد سلیم، ڈائریکٹر این ایس پی شفیق احمد اور ڈائریکٹر سی پی ڈی پی عائشہ نعمان بھی ایم ڈی پیف کے ہمراہ تھے۔
25 Sep 2017
Views: 1060