لاہور،پیف کے زیر اہتمام کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
لاہور۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 دسمبر2018ء) پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن(پیف) کے صدر دفتر میںکرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری سے اظہارمحبت کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا مقصد مسیحی ملازمین کی حوشیوں میں شریک ہو کرجذبہ اظہاریکجہتی کرنا تھا
تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر فرح مسعودنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ا سلام اقلیتوں کے حقوق کا درس دیتا ہے اورپیف مستقبل میں بھی تمام کام کرنے والے مسیحی بھائیوں کے حقوق کی حفاظت کرتا رہے گا۔آخر میں کرسمس کیک کاٹا گیا اور ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔
03 Jan 2019
Views: 980