Kashmir Solidarity Day Celebrated at PEF Head Office Lahore,
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس میں کشمیر ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد۔
کشمیر اور ہم ایک جسم کی مانند ہیں۔انکی تکلیف ہمارے لیے دکھ کا باعث ہے۔ایم ڈی پیف شمیم آصف
4۔فروری۔لاہور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس لاہور میں منگل کے دن کشمیر سے یک جہتی کے لیے خوب صورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 300سے زائد ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹرپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شمیم آصف نے کہا کہ کشمیر ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے جو اس وقت پوری دنیا کی توجہ کا مرکز ہے۔ پاکستان کی شہ رگ ہونے کی وجہ سے کشمیر اور ہم ایک جسم کی مانند ہیں اور کشمیریوں کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا نے کشمیر کی الگ ریاست کے حوالے سے جو کشمیر یوں کی خود مختاری سلب کی ہے وہ انڈیا کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گااور انشاء اللہ وہ دن اب دور نہیں جب کشمیر ی بھائی بھی اس آزادی کی نعمت سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ تقریب کے دوران پیف کے تمام ملازمین نے کشمیر سے یک جہتی کے لیے کشمیری اور پاکستانی جھنڈے جبکہ کشمیر کی آزادی کے نعروں والے بینرز اور پوسٹر ز بھی اٹھا رکھے تھے۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی اور کشمیرکی آزادی کیے لیے دعاء بھی کی گئی
07 Feb 2020
Views: 478