پیف کی طرف سے بہاولپور میں چولستان کمیو نٹی اور موبائل سکولز کے لیے تین روزہ اجلاس کا انقعاد۔ موبائل سکولز کو جاوید اینڈ فیاض گروپ کراچی اور ماڈرن بیٹری اسلام آباد کی طرف سے واٹر کولر ، وائٹ بورڈ اور ٹینٹ دئیے گئے
پیف کی طرف سے بہاولپور میں چولستان کمیو نٹی اور موبائل سکولز کے لیے تین روزہ اجلاس کا انقعاد۔
موبائل سکولز کو جاوید اینڈ فیاض گروپ کراچی کی طرف سے واٹر کولر ، وائٹ بورڈ اور ٹینٹ دئیے گئے. ماڈرن بیٹری اسلام آباد کی طرف سے بھی گرمیوں کے لیے کولر دے گۓ.
منیجنگ ڈائریکٹر چولستان اتھارٹی اور ڈائریکٹر این ایس پی پیف کی خصوصی شرکت۔
26 دسمبر۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے بہاولپور اور رحیم یار خان کے چولستان کمیو نٹی اور موبائل سکولز کے لیے تین روزہ اجلاس کا انقعاد کیا گیا۔ جس میں موبائل سکولز کو جاوید اینڈ فیاض گروپ کراچی کی طرف سے واٹر کولر ، وائٹ بورڈ اور ٹینٹ دئیے گئے جبکہ ماڈرن بیٹری اسلام آباد کی طرف سے بھی گرمیوں کے لیے موبائل سکولز کو کولر دے گۓ .اجلاس میں چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر رانا سلیم احمداور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نیو سکول پروگرام شفیق احمد نے خصوصی شرکت کی اور غریب بچوں کے لیے واٹر کولر ، ٹینٹ ور وائٹ بورڈ دینے پر جاوید اینڈ فیاض گروپ کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد محمود نے چولستان کیونٹی سکولز کو سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم کے ساتھ ساتھ سکول کے انتظامی اور تکنیکی پہلوؤں پر بریفنگ دی۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر چولستان اتھارٹی اور ڈائریکٹر این ایس پی نے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے انکی چولستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے کو ششوں کو سراہا اور ۔اجلاس میں چولستان کمیو نٹی سکول کے اساتذہ کی پیشہ وارنہ تربیت اور مہارت بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پیف کی طرف سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چولستان سکولز مختاراحمد اور چولستان اتھارٹی کےایس ڈی او امتیاز حسین لاشاری بھی موجود تھے۔ یادرہے کہ اجلاس کے پہلے دن بہاولپور چولستان کے57 سکولز،دوسرے دن رحیم یار خان چولستان کے 56اور تیسرے دن چولستان کے 31موبائل سکولز اجلاس میں شرکت کریں گے
16 Jan 2020
Views: 395