پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر کا مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پروبیشن پر آئے پراونشیل مینجمنٹ سروسز(Provincial Management Services)کے12زیر تربیت افسران کے وفد نے دورہ کیا
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر کا مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پروبیشن پر آئے پراونشیل مینجمنٹ سروسز(Provincial Management Services)کے12زیر تربیت افسران کے وفد نے دورہ کیا ۔دورے کا مقصد تعلیمی منصوبوں کے بار ے آگاہی اور ان کی تعلیمی میدان میں موثر اقدامات کی معلومات حاصل کرناتھا۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود کے ساتھ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر عمران یعقوب ،پروگرام ڈائریکٹر زاور دیگر افسران موجود تھے۔
ایم ڈی پیف طارق محمود نے نئے پی ایم ایس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پنجا ب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے تعلیمی میدان میں نجی سیکٹر کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔انہوں نے خادم پنجاب وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے وژن ’پڑھو پنجاب،بڑھو پنجاب‘پر حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسیوں کے حوالے سے شروع کر دہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیمی منصوبوں کے عوام پر اثرات پر تفصیلاًروشنی ڈالی۔اس کے علاوہ ایم ڈی پیف نے شرکاء کو پیف کے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن ،معمولی معذوروں کے انضمامی تعلیم کے منصوبہ،چولستان کے پسماندہ علاقوں کے موبائل سکولنگ پروگرام کی جامع تفصیلات دیں۔ طارق محمود نے کہا کہ آپ عوام کے مسائل توجہ سے سنیں اور ان کے حل کے لیے دیانت داری اور خلوص سے کا م کریں۔ آ پ کے مقصد سرو س ڈیلوری ہونا چاہیے ،چاہے پنجاب کاکوئی بھی علاقہ ہو۔مساوات اورعدل و انصاف کو اپنا شعار بنائیں۔
افسران نے ایم ڈی اور پیف سٹاف کا شکریہ اداکیا ۔ آخر میں پی ایم ایس افسران کو پیف کے تعلیمی منصوبوں کی معلومات کا خصوصی لٹریچر دیا گیا۔
06 Sep 2017
Views: 1180