نجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن لاہور ہیڈ آفس میں آرمی پبلک سکول کے شہدا ء کی یاد میں دعائیہ تقریب
۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس لاہور میں شہدائے آرمی پبلک سکول کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انقعاد کیا گیا۔ دعا کا اہتمام کرونا وبا کے پیش نظر حفاظتی اقدام کو اختیار کرتے ہوئے ہیڈ ا ٓفس کے کھلے صحن میں کیاگیاجس میں منیجنگ ڈائریکٹراسدنعیم، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر( فنانس) سیدساجد ترمزی، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) شاہداسماعیل مرزا اور تمام پروگرامز کے ڈائریکٹرز سمیت پیف کے دو سو سے زائد ملازمین نے شرکت کی۔ دعا کرواتے ہوئے مینیجنگ ڈائریکٹر پیف اسد نعیم نے کہا کہ ملک بڑے بڑے سانحات سے گزرا ہے مگر سانحہ APS نے اس ملک کی در و دیوار کو ہلا کر رکھ دیا۔ انہوں نے تمام ملازمین کے ساتھ ملکر سورہ فاتحہ اور تین بار سورہ اخلاص پڑھ کر سانح اے پی ایس کے شہداء کے درجات کی بلندی، انکے والدین کے لیے صبر اور ملک میں دوبارہ اس طرح کے سانحات کے واقع نہ ہونے کی خصوصی دعاکی۔ مزیدبرآں انہوں نے ملک کی سلامتی، ملک کی ترقی اور ملک کے لیے جانیں قربان کرنے والے جوانوں اورسرحدوں کا دفاع کرنے والی سیکیورٹی فورسز کی حفاظت کے لیے بھی دعا کی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پیف آفس میں کچھ ملازمین کے والدین کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کروائی۔ جبکہ اس موقع پر انہوں نے پیف کے سکول پارٹنرز کو بھی یاد رکھا اوردعا کی کہ پیف اور سکول پارٹنرز مل کر اسی طرح ملک میں علم کی شمعیں روشن کرتے رہیں
22 Dec 2020
Views: 77