Chairman PEF and MD PEF visited partner school in Lahore
چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سردار آفتاب اکبر اور منیجنگ ڈائریکٹر پیف اسد نعیم نے لاہور میں پارٹنر سکول کا دورہ کیا۔ انکی اکٹھی آمد پر سکول انتظامیہ نے انتہائ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سربراہان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔
اس موقع پر سکول پرنسپل نے پیف کے نظام تعلیم کی تعریف کرتے ہوئے سکول کے انتظامی اور تدریسی امور کے بارے میں آگاہی دی۔جبکہ سکول انتظامیہ نے چئیرمین پیف اور ایم ڈی پیف کی طرف سے پارٹنرز کے فنڈگ سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر انکا شکریہ بھی ادا کیا۔
دونوں سربراہان نے سکول کے تدریسی اور انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کم اخراجات میں بہترین تعلیم دینے پر اسکول پارٹنر کو داد تحسین پیش کی اور پیف کے فنڈنگ کے باقی ماندہ مسائل جلد حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائ۔
مزید برآں چیئرمین پیف اور ایم ڈی پیف نے سکول میں ہونے والے طلبا کے تصدیقی عمل کا جائزہ لیا جبکہ دوران وزٹ پیف کے مانیٹرنگ آفیسر نے بتایا کہ کس طرح جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے پیف کا مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ نادرا اور پیف کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے ایک ایک بچے کو تصدیقی عمل سے گزار رہا ہے۔ اور ابتک پیف کے 7379 سکولوں میں سے 4396 سکولوں کے بچوں کا تصدیقی عمل مکمل کیا جا چکا ہیے۔جبکہ پیف کے 300 سے زائد ملازمین فیلڈ میں موجود ہیں اور بہت جلد تمام سکولوں کے بچوں کا تصدیقی عمل مکمل ہو جائگا۔
۔اس دوران چیئرمین پیف اور ایم ڈی پیف نے مختلف کلاسز کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئے جب کہ ایم ڈی پیف نے چھوٹے بچوں سے نظمیں بھی سنیں۔
بعد ازاں دونوں سربراہان نے سکول میں پیف کی طرف سے قائم کی گئ کمپیوٹر لیب کا دورہ بھی کیا۔
آخر میں چئیر مین پیف اور ایم ڈی پیف نے پرائم منسٹر پاکستان کی گرین پاکستان مہم کو آگے لیکر چلتے ہوئے سکول میں ایک ایک پودا لگایا اور ادارے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔
07 Dec 2020
Views: 109