پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈآفس میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب۔
چیئرمین پیف سردار آفتاب اکبر اور مینیجنگ ڈائریکٹر پیف اسد نعیم نے شرکت کی اور کیک کاٹا۔
لاہور۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈآفس لاہور مین کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین پیف سردار آفتاب اکبر ، مینیجنگ ڈائریکٹر پیف اسد نعیم، تمام پروگرام ڈائریکٹرز اور مسیحی برادری کے ملازمین نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین پیف سردار آفتاب اکبر نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری اور دوسری تمام اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں، ہماری حکومت کی کو شش ہے کہ کسی بھی اقلیت کو پاکستان میں کوئی تکلیف نہ ہو اور تمام لوگوں کے ساتھ مساوی سلوک روا رکھا جائے۔
ایم ڈی پیف اسد نعیم نے بھی تمام مسیحی برادری کے ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ کرسمس کا تہوار تمام مسیحی برادری کے لیے خوشیوں بھرا تہوار ہے اور آپ تما م لوگ کورونا کی تمام تر حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھل کر کرسمس کی خوشیاں منائیں۔
اس موقع پر چیئرمین پیف سردار آفتاب اکبر اور مینیجنگ ڈائریکٹر پیف اسد نعیم نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے مسائل بھی سنے۔یاد رہے کہ ایم ڈی پیف کی ہدایات پر مسیحی برادری کے ملازمین کو 20 دسمبر کو ہی ایڈوانس تنخواہ جاری کر دی گئی تھی جبکہ درجہ چہارم کے ملازمیں کو تنخواہ کا 25% الاؤنس بھی دیا گیا۔
مسیحی برادری کی طرف سے ثنینا شہزاد نے کرسمس کے موقع پر اتنی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر چیئرمین پیف اور مینیجنگ ڈائریکٹر پیف کا شکریہ ادا کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیف ایک خوبصورت ادارہ ہے جہاں ہم سے بہت پیار کیا جاتا ہے اور کبھی بھی ہمارے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیاکہ جس سے ہماری دل آزاری ہوئی ہو۔تقریب کے اختتام پر تمام پروگرام ڈائریکٹرز نے بھی مسیحی برادری کے ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔
21 Jan 2021
Views: 33