پنجاب ایجوکیشن فاؤ نڈ یشن اور ای وی ایس فیز16میں سلیکٹ ہونے والے سکول ما لکان کے درمیان معاہدہ شراکت داری کی تقریب
پنجاب ایجوکیشن فاؤ نڈ یشن اور ای وی ایس فیز16میں سلیکٹ ہونے والے سکول ما لکان کے درمیان معاہدہ شراکت داری کی تقریب کے آخری روزضلع مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان کے 64سکولوں کے ساتھ معاہدہ شراکت داری کیا گیا۔ جبکہ مجوعی طور پر پنجاب کے 36اضلاع سے300سے زائد سکولز کے ساتھ پچھلے4دنوں میں معاہدہ شراکت داری کیا جاچکا ہے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ای وی ایس میڈم ثمینہ نوازنے سکول مالکان کو پیف میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نئے سکولوں کی شمولیت سے مستحق علاقوں کے زیادہ سے زیادہ آؤٹ آف سکول بچے ان سکولوں میں داخل ہوکر تعلیمی سلسلہ شروع کر سکیں گے۔ جبکہ ایڈ یشنل ڈائریکٹر ای وی ایس افتخار احمد ربانی نے سکول مالکان کو یہ بھی تنبیہ کی کہ سرکاری سکولوں سے آنے والے بچوں کو تاکید کی جائے کہ وہ سرکاری سکول میں ہی اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں۔پیف کے نئے سکول خاص طور پر آؤٹ آف سکول چلڈرن کے لیے کھو لے جارہے ہیں۔ تقریب میں ایڈ یشنل ڈائریکٹر قانون عظمی سعید نے معاہدہ شراکت داری سے متعلق پیش کیے جانے والے کاغذات کی قانونی جانچ پڑتال کی اور مختلف معاملات میں سکول مالکان کی رہنمائی کی۔یادرہے کہ ای وی ایس فیز 16میں شامل ہونے والے تمام سکول مالکان کی بہت جلد آی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ٹریننگ کروائی جائیگی جس کے بعد سکول مالکان آن لائن سسٹم کے تحت بچوں کا داخلہ سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں کر سکیں گے۔
21 Jan 2020
Views: 488